Tuesday, October 8, 2024
HomeURDU UPDATESTHINK TANK REPORTSانڈیا سلامتی کونسل کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا، تھینک...

انڈیا سلامتی کونسل کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا، تھینک ٹینک

Date:

Related stories

2024 Oil Price Surge: Is the Middle East on the Brink of War?

The oil market in 2024 is experiencing significant turbulence,...

China vs. The West: The Battle for Global Influence

Over the past few decades, China has rapidly emerged...

Fact Check Report: “Anti-Semitic Incidents Spike in US”

The article titled “Anti-Semitic incidents spike in US” from...

Fact-Check Report on Russian TV Article “Pay the Devil”

The Russian TV article titled “Pay the Devil” provides...
spot_img

احمر بلال صوفی کہتے ہیں اگر انڈیا ایسا ہی ارادہ رکھتا ہے کہ وہ پاکستان اور چین کے خلاف ان کمیٹیوں کو استعمال کرے گا تو یہ اسکی سنگین غلطی ہوگی۔

احمر بلال صوفی کہتے ہیں کہ اگر آپ اس پیشرفت کو بین الاقوامی قانون کے تناظر میں دیکھیں تو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے لئےایسا کرنے کے پیچھے ایک قانونی وجہ ہے۔ جب آپ بطورِ ملک انسدادِ دہشتگردی کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں، تو آپ اقوامِ متحدہ کے قانونی ڈھانچے کے تحت کام کرتے ہیں نا کہ بطورِ ملک کوئی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، پھر تو آپ پر بڑی ذمہ داری ہے۔

India cannot legally use UNSC committees against Pakistan, think tank

انہوں نے مزید بتایا کہ بادی النظر میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ محض کمیٹی ہیں لیکن یہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی شِق 7 کے تحت بنی ہوئی کمیٹیاں ہیں۔ اور بہت فعال ہیں۔

انکا کہنا تھا کمیٹیوں کے معاملات بہت بہتر طریقے سے چلتے ہیں، ہر کمیٹی کی اضافی 15 سے 20 قراردادیں ہیں جو ان کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کا تعین کرتی ہیں۔

India presence in sanctions committee threat to Afghan Peace, Think tank

India involved in destabilizing neighboring countries; Muslim Think tank

احمر بلال صوفی نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کسی ملک کو کسی حملے کی صورت میں اپنا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے۔ اور اس قانون کی روشنی میں کوئی بھی ملک کسی پڑوسی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدام نہیں اٹھا سکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا انڈیا کی ذمہ داری پہلے کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنا مفاد دیکھتے ہوئے پاکستان کے خلاف ازخود کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتا۔ اور اگر وہ اپنی قدیم روایت  کے مطابق ایسا کرتا ہے تو اس سے عالمی برادری میں اس کی رسوائی ہوگی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ ملک کر اپنا دفاع کرسکتا ہے۔ اس لئے انڈیا ان کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرپائے گا

Latest stories

Publication:

spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here