HomeURDU UPDATESانڈیا کی سلامتی کونسل کمیٹیوں میں موجودگی افغان عمل کےلئے خطرہ،پاکستانی تھینک...

انڈیا کی سلامتی کونسل کمیٹیوں میں موجودگی افغان عمل کےلئے خطرہ،پاکستانی تھینک ٹینک

Date:

Related stories

Why Is the US Bombing Iran While Escalating Economic Pressure?

Washington's latest move against Iran appears contradictory. On one side,...

Imran Khan Goes Global: How Cricket Legends Put Pakistan Under Pressure

For more than three years, Imran Khan's imprisonment has...

France 2027: Is De Villepin’s Return About to Shake Up Macron’s Political Legacy?

France's 2027 presidential election is beginning to look less...

Iceland Chooses Sovereignty Over EU Membership — What It Means for Europe

Iceland’s decision to reject the reopening of European Union...
spot_img

چیئرمین پاکستان چائنہ انسی ٹیوٹ سینٹر مشاہد حسین سید کہتے ہیں  انڈیا کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹیوں کی سربراہ حاصل کرنا اچھی خبر نہیں ہے۔

انڈیا کا ماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ اس نے غیرجانبداری کی بجائے ہمیشہ پاکستان اور چین کے خلاف اپنے عزائم کی تکیل کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  طالبان سینکشن کمیٹی جس کا افغانستان سے تعلق ہے اور کاؤنٹر ٹیررزم کمیٹی جس کی انڈیا 2022 میں سربراہی کرے گا، یہ دونوں پاکستان کے بنیادی مفادات ہیں۔ ان دونوں مسائل پر انڈیا پاکستان کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ اب افغان امن عمل میں انڈیا کو پیچھے کے دروازے سے شمولیت کا موقع مل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان نے ایک طرف امریکہ اور طالبان کے درمیان اور دوسری جانب افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان بنیادی مفادات کو انڈیا نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا انڈیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں پائیدار قیام امن نہ ہو تاکہ اس زمین کو وہ اپنے دشمنوں کے خلاف استعمال کرے اور پاکستان میں چین کے منصوبوں کو ہدف بنائے۔

حال ہی میں انڈیا کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں تین مختلف کمیٹیوں کی دو سال کے لیے سربراہی کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کمیٹیوں میں طالبان سینکشن کمیٹی، کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور لیبیا سینکشن کمیٹی شامل ہیں۔

Latest stories

Publication:

spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here